سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اہم اختلافات باقی ہیں، ان میں جوہری معاملات اور سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت شامل ہیں۔
ایک بیان میں سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنا امریکا، ایران جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع سمیت آنے والے دنوں میں ایک ابتدائی ڈیل ہو سکتی ہے، ابتدائی ڈیل پابندیاں ہٹانے، جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول پر بات چیت کیلئے اسپیس پیدا کر سکتی ہے۔
سینئر ایرانی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کے مطالبات تسلیم ہوتے ہیں تو ایران دنیا کو اپنے جوہری کام کی پرامن نوعیت کا یقین دلانے کیلئے تیار ہے۔