Home پاکستانگوہر اعجاز 46 ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے باوجود لوڈشیڈنگ پر حیران

گوہر اعجاز 46 ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے باوجود لوڈشیڈنگ پر حیران

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے 46 ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے باوجود لوڈشیڈنگ پر حیرت کا اظہار کردیا۔

سابق نگراں وزیر اور چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ گوہر اعجاز نے موجودہ بجلی لوڈشیڈنگ کو حکومت کی بدانتظامی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 46 ہزار میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے باوجود لوڈ شیڈنگ حیران کن ہے، سوال یہ ہے کہ لوڈ مینجمنٹ کون اور کس طرح کر رہا ہے۔ صنعتوں کو 2 سے 4 گھنٹے جبکہ گھریلو اورکمرشل صارفین کو 7 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ موسم گرما کے آغاز پر ہی شارٹ فال 4090 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے، جون سے اگست اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت آج بجلی کی ڈیمانڈ پوری نہیں کر پا رہی تو جون تا اگست کیسے کرے گی؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی بحران پاور سیکٹر کی بد انتظامی اور ناکامی ہے، پن بجلی کا سستا منصوبہ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ بند پڑا ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ عوام 46 ہزار میگاواٹ کے کیپسٹی چارجز ادا کر رہے ہیں، اتنی ہی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بجلی بحران پاور سیکٹر کی بد انتظامی اور ناکامی ہے، گیس کی ناقص تقسیم کے باعث گیس پاور پلانٹس کو استعمال نہیں کیا جا رہا۔ رات کے اوقات میں ڈیمانڈ بڑھنے سے سولر بجلی کی سپلائی رک جاتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00