Home تازہ تریناسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد کو محدود کرنا ضروری ہے، جو کینٹ

اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد کو محدود کرنا ضروری ہے، جو کینٹ

by 93 News
0 comments

جوکینٹ : فائل فوٹو 

امریکا میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان ’اسرائیل اب لبنان پر مزید بمباری نہیں کرے گا‘ پر ردعمل دیتے ہوئے جوکینٹ نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ایک تاریخی معاہدہ ہونے کے قریب ہے اور اگر صدر ٹرمپ اسرائیل پر عائد کردہ پابندیوں کو برقرار رکھیں گے تو یہ معاہدہ برقرار رہ سکتا ہے۔

جوکینٹ نے کہا کہ یہ پوسٹ ایک اچھے آغاز کا اشارہ ضرور ہے لیکن اس کے بعد  اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد کو محدود کرنا ضروری ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں جوکینٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آئندہ مذاکرات ناکام ہوں گے، اسرائیل کو فیصلہ سازی تک رسائی دینا مذاکرات کے لیے نقصان دہ ہے۔

خیال رہے کہ 17 مارچ کو امریکا کے اعلیٰ انسدادِ دہشتگردی عہدیدار جو کینٹ نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اپنے استعفے میں جو کینٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ضمیر کے مطابق اس جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایران امریکا کےلیے کوئی فوری خطرہ نہیں تھا اور یہ جنگ اسرائیل اور اس سے منسلک بااثر لابیز کے دباؤ کے باعث شروع کی گئی۔

واضح رہے کہ جو کینٹ ایک سابق امریکی اسپیشل فورسز اہلکار ہیں، جنہوں نے متعدد جنگی مشنز میں حصہ لیا، جبکہ بعد ازاں وہ سی آئی اے سے بھی وابستہ رہے۔ انہیں چند ماہ قبل ہی سینیٹ کی منظوری کے بعد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00