Home تازہ ترینجی ایل پی-1 ادویات کے ممکنہ پوشیدہ مضر اثرات سامنے آ گئے

جی ایل پی-1 ادویات کے ممکنہ پوشیدہ مضر اثرات سامنے آ گئے

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

اگر آپ جی ایل پی 1 ادویات جیسے سیمگلوٹائیڈ اور ٹیرزیپاٹائیڈ استعمال کر رہے ہیں تو ایک نئی تحقیق نے ان کے کچھ ممکنہ پوشیدہ مضر اثرات کی نشاندہی کی ہے جو عام طور پر کلینیکل ٹرائلز میں مکمل طور پر سامنے نہیں آتے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے دوران مصنوعی ذہانت کی مدد سے تقریباً 70 ہزار صارفین کی 4 لاکھ سے زائد ریڈٹ پوسٹس کا تجزیہ کیا، جس کے ذریعے ایسی علامات سامنے آئیں جو کم رپورٹ ہوتی ہیں۔

عام طور پر ان ادویات کے مضر اثرات میں متلی، قے اور اسہال جیسے مسائل کا ذکر کیا جاتا ہے، تاہم تحقیق میں معدے کے مسائل کے علاوہ دیگر غیر متوقع علامات بھی سامنے آئیں۔

تقریباً 4 فیصد افراد جنہوں نے مضر اثرات کی شکایت کی، انہوں نے تولیدی مسائل جیسے بے قاعدہ ماہواری اور زیادہ خون بہنے کی نشاندہی کی، اس کے علاوہ کچھ افراد نے جسمانی درجہ حرارت سے متعلق مسائل جیسے سردی لگنا، ٹھنڈ محسوس ہونا یا اچانک گرمی کے جھٹکے (ہاٹ فلیشز) کا بھی ذکر کیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کا حتمی ثبوت نہیں کہ یہ ادویات ان علامات کا سبب بن رہی ہیں، تاہم یہ کچھ مخصوص رجحانات کی طرف اشارہ ضرور کرتے ہیں۔ 

ایک شریک مصنف کے مطابق ان ادویات کا استعمال کرنے والے افراد آپس میں اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں، جو اکثر ڈاکٹرز کے پاس رپورٹ نہیں ہوتے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا ڈیٹا کلینیکل ٹرائلز کا متبادل نہیں ہو سکتا، تاہم مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایسے تجزیے نئی ادویات اور صحت سے متعلق رجحانات کے ابتدائی انتباہی اشارے فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00