Home پاکستانوزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

by 93 News
0 comments
فوٹو: فائل

وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دورے پر انطالیہ پہنچ گئے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ 

اس موقع پر پاکستان کے ترکیے میں سفیر یوسف جنید اور اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے ’لیڈرز پینل‘ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع  ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کی کوششیں مزید تیز ہوگئی ہیں۔ دونوں مملک کے درمیان اسلام آباد میں بات چیت کا دوسرا دور آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

ایک جانب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا دورہ کیا تو دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00