فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے باعث آج 500 اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فرانس کے وزیرِ تعلیم ایڈوارڈ گفری نے پولیس اور طلبہ مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر اسکولوں کی بندش کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں طلبہ خراب تعلیمی نظام، اساتذہ کی کمی اور داخلہ پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔
یہ احتجاج گزشتہ ماہ پیرس کے علاقے میں شروع ہوا تھا، تاہم اب ملک کے مختلف حصوں تک پھیل چکا ہے اور بعض مقامات پر صورتحال نہایت کشیدہ ہے۔