امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کے موقف کی حمایت کردی۔
امریکی صدر نے پاکستان کے خلاف بھارتی اشتعال انگیز اقدام کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا۔ پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کا مقابلہ کیا اور اسے وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی وژنری قیادت کے باعث جنوبی ایشیا کے لاکھوں عوام کی جانیں بچ گئیں، دو ایٹمی پڑوسی ملک آل آؤٹ جنگ کے دہانے پر تھے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یقینی بنانا ہو گا کہ جنوبی ایشیا دوبارہ اس صورت حال پر نہ پہنچے، اس کے لیے یقینی بنانا ہو گا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے۔