امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر سفارتی پیش رفت کی امید پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 1 ہفتے سے زائد کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی اور حوثیوں کے مسلسل حملوں کے باعث سرمایہ کاروں نے صورتِ حال کا جائزہ لیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 2.16 ڈالرز کمی کے بعد 101.71 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.15 ڈالرز کمی سے 98.15 ڈالرز فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے رواں ہفتے سفارتی راستہ نکلنے کی امید پر تیل کی قیمتوں میں شامل خطرے کا کچھ پریمیئم کم ہوا ہے۔