Home تازہ ترینہر غذا کے بعد سونف کھانے کے حیران کن فوائد

ہر غذا کے بعد سونف کھانے کے حیران کن فوائد

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

ماہرِ امراضِ معدہ  کا کہنا ہے کہ ہر کھانے کے بعد سونف کھانے کی عادت نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے، پیٹ کی گیس کم کرنے اور آنتوں کی مجموعی صحت کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق سونف صدیوں سے روایتی گھریلو نسخوں کا حصہ رہی ہے اور جدید طبی نقطۂ نظر سے بھی اس کے فوائد ثابت ہو رہے ہیں۔

ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد

سونف میں قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو مرغن غذاؤں پر مبنی کھانے کے بعد گیس اور اپھارہ کم کرتے ہیں، اس میں موجود فائبر اور سوزش کم کرنے والے مرکبات بدہضمی، قبض اور پیٹ کے مسائل میں فائدہ دیتے ہیں۔

سانس کی بدبو سے نجات

سونف چبانے سے منہ میں بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کم ہوتے ہیں اور لعاب بننے کا عمل تیز ہوتا ہے جس سے سانس خوش گوار رہتی ہے۔

پیٹ کو سکون پہنچاتی ہے

ماہرین برائے امراضِ معدہ کے مطابق سونف میں ہلکی اینٹھن کم کرنے والی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں جو معدے کے درد اور آنتوں کی تکلیف میں کمی لاتی ہیں، سونف کا استعمال گیس کے اخراج کو آسان بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔

غذائی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ بہتر ہاضمے کے لیے ہر کھانے کے بعد تقریباً 1 چمچ سونف چبانا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00