پیرس میں عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں عالمی تجارتی راستوں کے تحفظ پر اتفاقِ رائے ہوا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں برطانیہ و فرانس سمیت 40 سے زائد اتحادی ممالک نے شرکت کی۔
اس موقعے پر برطانوی وزیرِخارجہ یویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اجلاس میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ پر غور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی بڑھانے کے منصوبے بھی زیرِ غور آئے اور عالمی تجارتی راستوں کے تحفظ پر اتفاقِ رائے ہوا ہے۔
برطانوی وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں عالمی تجارت کے تحفظ اور منہگائی میں کمی کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔