Home پاکستانڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس، شپنگ ذرائع

ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس، شپنگ ذرائع

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس لوٹ گیا۔

شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ہرمز بند ہونے کے سبب جہاز نے رخ تبدیل کیا ہے، پاکستانی جہاز کو جلد دوبارہ راستہ فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیرپور جہاز کویت سے کروڑوں لیٹر ڈیزل کراچی لا رہا تھا۔

جنگ بندی معاہدے کے باوجود امریکا نے ایرانی سمندروں کی ناکابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔ جس کے باعث ایران نے آبنائے ہرمز کھول کر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دوبارہ بند کردی۔

ایک اندازے کے مطابق بندش کے خاتمے کے بعد 9 مختلف بحری جہاز آبنائے ہُرمُز سے گزر گئے تاہم بعد میں ایران نے آبنائے کو دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایرانی گن بوٹس نے ایندھن سے لدے دو بھارتی پرچم بردار جہازوں پر فائرنگ کی۔

اسی دوران امریکی سینٹ کام نے 23 ایسے بحری جہازوں کو حملے کی دھمکیاں دے کر رخ موڑنے پر مجبور کیا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00