Home پاکستانڈاکوؤں کو شاپنگ کروانے کا جو واقعہ ہوا، ذمہ داروں کےخلاف ایکشن لیا ہے، ناصر شاہ

ڈاکوؤں کو شاپنگ کروانے کا جو واقعہ ہوا، ذمہ داروں کےخلاف ایکشن لیا ہے، ناصر شاہ

by 93 News
0 comments

ناصر شاہ : فائل فوٹو 

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو شاپنگ کروانے کا جو واقعہ ہوا، وزارت داخلہ نے ذمہ داروں کےخلاف ایکشن لیا ہے۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ جرگوں کے حوالے سے قبائل کے سرداروں کو کہا گیا کہ اپنا کردار ادا کریں، جرگوں کے بعد کوئی عمل درآمد نہیں کرتا تو سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ بلوچستان بارڈر پر صورتحال پرشان کن تھی، ہماری پولیس اور دیگر اداروں نے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی، ڈرون کی وجہ سے ان علاقوں میں امن قائم ہوا، یہ جو ہتھیار ڈال رہے ہیں ان لوگوں کے پاس اب کوئی اور راستہ نہیں، امن کیلئے قبائل کی بیٹھک بہت ضروری ہے، بیٹھک میں جو فیصلے ہوں گے ان پر عمل نہ کیا گیا تو وہ پھر خود کارروائی کریں گے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے نوگو ایریا ختم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت زیادہ کام ہو رہا ہے اور ہوگا، دیگر لوگوں سے یہ ہضم نہیں ہوتا کہ کراچی میں میئر جیالا ہے، پاکستان کو عزت مل رہی ہے، پوری دنیا میں پاکستان چھایا ہوا ہے، صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں پر سندھ حکومت کام کر رہی ہے، بجلی ہمارے پاس موجود ہے، تھرکول ہمارا بہت بڑا منصوبہ ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ پی پی حکومت نے کتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر زرداری نے ملک کی بہتری کیلئے ایران سےگیس پائپ لائن کا معاہدہ کیا تھا، گیس پائپ لائن شروع ہوجاتی تو آج مشکلات کم ہوتیں،  کچھ انٹرنئشنل پریشر کی وجہ سے گیس پائپ لائن رکی رہی، ہماری کوشش ہے کہ یہ پائپ لائن کا کام دوبارہ شروع ہو۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00