Home پاکستانفضل الرحمان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو گفتگو کے آداب سیکھنے کا مشورہ

فضل الرحمان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو گفتگو کے آداب سیکھنے کا مشورہ

by 93 News
0 comments

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گفتگو کے آداب سیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی پنجاب کے تحت معروف شاعر سید سلمان گیلانی کی یاد منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا، تقریب میں ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔

تقریب سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ ، جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری، تحریک ختم نبوت کے مولانا اللّٰہ وسایا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ امریکی صدر جس طرح بولتا ہے، اس طرح تو محلے کا بدمعاش بھی نہیں بولتا، وہ پہلے مذاکرات اور گفتگو کے آداب سیکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں سے لڑنے کا مطلب وطن کاچہرہ نوچنا نہیں، پاکستان کی ثالثی دنیا کو تیسری جنگ سے بچارہی ہے۔

مولانافضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں کے کہنے پر ہم نے مہنگائی کے خلاف مظاہرے ملتوی کیے ہیں موخر نہیں کیے۔

انہوں نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جانب وہ مذکرات کر رہے ہیں تو دوسری طرف دھمکیاں بھی جاری ہیں۔

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے یو آئی پاکستان کی دفاعی لائن ہے، نہ جانے ریاست نے اس دینی قوت سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج کھڑی ہوئی تو دنیا نے اس کی طرف دیکھنا شروع کردیا، غزہ کا لہو نئے ورلڈ آرڈر کا عنوان بنے گا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00