Home پاکستانپاکستان جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے، عاصم افتخار

پاکستان جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے، عاصم افتخار

by 93 News
0 comments

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو 

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے مقصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات کی کامیاب میزبانی کی اور مذاکرات فریقین کے ساتھ رابطوں اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کی حمایت کرتے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اشیاء اور توانائی کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے اور پاکستان جہازوں اور عملے کی سلامتی، محفوظ آمد و رفت اور اس آبنائے میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال دنیا بھر کے ممالک بشمول پاکستان پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے اور اس سے پاکستانی عوام بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

پاکستانی مستقل مندوب نے بتایا ہے کہ اس کے اثرات توانائی کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ کھاد اور دیگر ضروری اشیاء تک بھی پہنچتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے بھی سنگین خطرات سے خبردار کیا ہے اور توانائی بحران کےجواب میں دنیا بھر کے ممالک میں عوامی قرضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ عسکری کشیدگی اور رکاوٹیں برقرار رہیں تو مشکلات بڑھیں گی اور اثرات وسیع معاشی مشکلات میں تبدیل ہوں گے جبکہ امن کی طرف واپسی سب کے لیے فائدہ مند ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو جلد دوبارہ کھولنے اور حالات معمول پر لانے کے بنیادی مقصد سے متفق ہیں اور یہ معاملہ خطےاور اس سے باہر تمام ریاستوں کے لیے اہم ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی بحث یا انتظام میں جی سی سی ممالک کے جائز مفادات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں اورامریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو تسلیم کیا گیا، یہ طرزِ عمل پاکستان کے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی امن کے لیے مسلسل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے حصول کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00