Home تازہ ترینٹرمپ کو اپنا نوبیل امن انعام دینے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ماریہ کورینا ماچاڈو

ٹرمپ کو اپنا نوبیل امن انعام دینے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ماریہ کورینا ماچاڈو

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا ماچاڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا نوبیل امن انعام کا میڈل دینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

 انہوں نے یہ بیان میڈرڈ میں ایک کانفرنس کے دوران دیا۔

ماچاڈو 2025ء میں نوبیل امن انعام حاصل کر چکی ہیں، انہوں نے جنوری میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران یہ میڈل ٹرمپ کو پیش کیا تھا، یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب امریکی افواج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لینے کے لیے کارروائی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا اقدام وینزویلا کی آزادی کے لیے ایک تاریخی قدم تھا اور دنیا میں ایک ایسا رہنما موجود ہے جس نے وینزویلا کی آزادی کے لیے اپنے ملک کے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالیں۔

ماچاڈو نے مزید کہا کہ میں امریکا کے ساتھ رابطے میں ہوں اور میرا ماننا ہے کہ وینزویلا میں جمہوری تبدیلی کے لیے واشنگٹن کا کردار انتہائی اہم ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے اس اقدام کو باہمی احترام کا خوبصورت اظہار قرار دیا تھا، تاہم نارویجن نوبیل کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ نوبیل انعام نہ تو منتقل کیا جا سکتا ہے، نہ ہی کسی اور کو دیا جا سکتا ہے اور اس کی حیثیت صرف اصل وصول کنندہ کے پاس ہی رہتی ہے۔

یاد رہے کہ وینزویلا کی اپوزیشن نے حال ہی میں صدارتی انتخابات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ماچاڈو کو 2024ء کے متنازع انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا اور انہوں نے ابھی تک آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00