Home تازہ تریننشتر اسپتال ملتان میں پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری کا آغاز

نشتر اسپتال ملتان میں پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری کا آغاز

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

 نشتر اسپتال ملتان میں پہلی بار لیپرو اسکوپک سرجری سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جسے اسپتال انتظامیہ نے ایک اہم طبی پیش رفت قرار دے دیا۔

اسپتال ترجمان کے مطابق لیپرو اسکوپک سرجری کے آغاز پر شعبۂ ایمرجنسی میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مختلف طبی ماہرین اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

نائب وائس چانسلر نشتر اسپتال نے اس موقع پر کہا کہ آج نشتر اسپتال کے شعبۂ سرجری کے لیے ایک تاریخی دن ہے، کیونکہ جدید سرجیکل سہولتوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نئی سہولت سے خاص طور پر غریب مریضوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا، کیونکہ لیپرو اسکوپک طریقہ علاج کم تکلیف دہ اور نسبتاً کم خرچ ہوتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس سروس کے آغاز سے جنوبی پنجاب کے مریضوں کو جدید علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00