Home تازہ ترینصحافیوں پر حملے کا ذمے دار اسرائیل ہے: لبنان

صحافیوں پر حملے کا ذمے دار اسرائیل ہے: لبنان

by 93 News
0 comments

—فوٹو بشکریہ اے پی

لبنان کی جانب سے جنوبی لبنان میں صحافیوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

لبنانی وزیرِ اطلاعات نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملےکی مکمل ذمے داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، اسرائیل صحافیوں کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت یقینی بنانےکی ضمانت دے۔

دوسری جانب لبنانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تعاقب کر کے اس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں خواتین صحافی پناہ لیے ہوئے تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 1 خاتون صحافی امل خلیل جاں بحق ہو گئی تھیں جب کہ دوسری صحافی زینب زخمی ہو گئیں۔

لبنانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گاؤں الطیری میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے کے دوران  2 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد علاقے میں پہنچنے والی خواتین صحافیوں پر بھی حملہ ہوا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں صحافی کئی گھنٹوں تک عمارت کے ملبے تلے مدد کی منتظر رہیں، لیکن مسلسل اسرائیلی حملوں کے باعث امدادی ٹیمیں بر وقت نہ پہنچ سکیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ حزب اللّٰہ کے زیرِ استعمال عسکری مقام سے نکلنے والی 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے جب کہ صحافیوں کو نشانہ بنانے یا امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی تردید کی۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00