Home پاکستانفیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات

by 93 News
0 comments

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کو ایک معاہدے پر رضامند کرنے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر سے یہ ملاقات بہت اہم قرار دی جا رہی ہے۔ 

اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات کو تہران میں مصروف دن گزارا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے نہایت اہم ملاقات کی، باقر قالیباف ایرانی حکومت میں نہایت موثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں جنھوں نے اسلام آباد میں آئے ایرانی وفد کی قیادت بھی کی تھی۔ 

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈر خاتم الانبیا سے بھی ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے امریکا کی ڈیل ہو گئی تو وہ پاکستان آئیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00