Home تازہ ترینامریکی صدر نے ایک گھنٹے میں 7 دعوے کیے، ساتوں جھوٹے ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

امریکی صدر نے ایک گھنٹے میں 7 دعوے کیے، ساتوں جھوٹے ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

by 93 News
0 comments

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے ہیں اور ساتوں جھوٹے ہیں۔

ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایسے دعوؤں سے امریکا کو فاتح نہیں سمجھا جاسکتا اور نہ ہی ان سے مذاکرات میں پیشرفت ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے گزرگاہ پر رکاوٹیں رہیں تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہے گی۔ آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے کا عمل مخصوص راستوں سے ہوگا اور اس کے لیے ایران کی اجازت لازم ہوگی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ یہ بھی کہ آبنائے ہرمز کھلی ہو یا بند ہو اور اس سے متعلق جو بھی ضوابط ہوں وہ فیلڈ کی صورتحال سے طے ہوں گے، سوشل میڈیا سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا جنگ اور عوامی رائے کو انجینئر کرنا جنگ کا اہم حصہ ہوتا ہے مگر ایرانی عوام ان حربوں سے متاثر نہیں۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ مذاکرات سے متعلق اگر حقیقی اور درست خبر جاننا ہو تو ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا انٹرویو دیکھا جائے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00