سرگودھا کے کچہری بازار میں خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ 4 خواتین سمیت 6 رکنی گینگ نے اغوا کر کے اسے لوٹ لیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق شاپنگ کے دوران 2 خواتین نے دھوکے سے اغوا کرکے 5 لاکھ روپے مالیت کے زیوارت لوٹ لیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست ملی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔