Home پاکستانجنگ بندی میں پاکستانی کردار سے جاپانی و سعودی سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہوگئے، فیروز عالم شاہ

جنگ بندی میں پاکستانی کردار سے جاپانی و سعودی سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہوگئے، فیروز عالم شاہ

by 93 News
0 comments
 سید فیروز عالم شاہ(فائل فوٹو)۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایڈوائزر سید فیروز عالم شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی میں پاکستان کے مثبت اور مؤثر کردار نے ملک کے لیے معاشی ترقی کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ 

جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، سفارتی بصیرت اور بروقت حکمت عملی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

سید فیروز عالم شاہ نے کہا کہ پاکستان کی امن کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اب بڑی تعداد میں پاکستانی اپنی سرمایہ کاری بیرونِ ملک رکھنے کے بجائے پاکستان میں لانے کو ترجیح دیں گے، جس سے صنعتی، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آ سکتی ہے۔

انہوں نے خاص طور پر کہا کہ جاپان سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان آنے کی امید ہے، خصوصاً آٹو موبائل، ٹیکنالوجی، صنعتی تعاون اور جدید انفرااسٹرکچر کے منصوبوں میں مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور جاپان کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط اس عمل کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

سید فیروز عالم شاہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے آئل ریفائنری کے شعبے میں 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری متوقع ہے، جو پاکستان کے توانائی کے شعبے، روزگار، صنعتی پیداوار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل آصف منیر کی قیادت میں پاکستان کی عالمی ساکھ مزید بہتر ہوگی اور آنے والے ایام قوم کے لیے معاشی استحکام، سرمایہ کاری اور ترقی کے بہترین ثابت ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00