Home تازہ ترینجارح کو پچھتانے پر مجبور کر دیں گے، پزشکیان، قالیباف

جارح کو پچھتانے پر مجبور کر دیں گے، پزشکیان، قالیباف

by 93 News
0 comments

ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے صدر ٹرمپ کے بیان پر مشترکہ ردعمل میں کہا ہے کہ ایران میں نہ کوئی بنیاد پرست ہے نہ کوئی میانہ رو۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم سب ایرانی اور انقلابی ہیں اور رہبر معظم انقلاب کی مکمل پیروی کرتے ہوئے جارح کو پچھتانے پر مجبور کردیں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میدان جنگ ہو یا سفارتکاری مکمل مربوط محاذ ہیں۔ ایرانی پہلے سے کہیں متحد ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ناکامی ایران کےتمام ریاستی اداروں کے اتحاد، ایک مقصد اور نظم وضبط میں جھلکتی ہے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا کہ ایران کی تیز رفتار کشتیاں اور سمندری ڈرونز امریکی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کرنے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی آبنائے ہرمز تک پہنچنے کی ہمت بھی نہیں کرتے کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ ان کے انتہائی جدید سمجھے جانے والے جہازوں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00