Home تازہ ترینامریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے، وائٹ ہاؤس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے، وائٹ ہاؤس

by 93 News
0 comments

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جواب نہ دینے پر مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان موخر ہوا ہے۔

میڈیا سے باخبر امریکی حکام نے بات چیت کی اور کہا کہ جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کریں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔

اس کےبرعکس ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔

مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کا کوئی مطلب نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00