Home تازہ ترینآبنائے ہرمز میں ایران کی بڑی کارروائی، اسرائیلی سمیت دو بحری جہاز قبضے میں لے لیے

آبنائے ہرمز میں ایران کی بڑی کارروائی، اسرائیلی سمیت دو بحری جہاز قبضے میں لے لیے

by 93 News
0 comments
فوٹو: ایرانی میڈیا

آبنائے ہرمز میں کارروائی کرتے ہوئے ایران نے اسرائیلی جہاز سمیت دو بحری جہاز قبضے میں لے لیے۔

پریس ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں خلاف ورزیوں کے الزام میں دو بحری جہازوں کو روک کر ایرانی حدود میں منتقل کر دیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے جہازوں کی شناخت ایم ایس سی فرانسسکا اور ایپامینوڈس کے نام سے کی ہے، ایم ایس سی فرانسسکا کا تعلق اسرائیل سے بتایا گیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے مطابق دونوں جہاز بغیر اجازت سرگرم تھے اور بار بار قواعد کی خلاف ورزیاں کر رہے تھے، ان کی جانب سے نیویگیشن سسٹم میں رد و بدل کیا گیا تھا، دونوں جہازوں کو آبنائے ہرمز میں سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے پر قبضے میں لیا گیا، جنہیں ایرانی ساحل پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کی جانب سے اعلان کردہ قوانین کی خلاف ورزی یا محفوظ گزرگاہ کے منافی کسی بھی سرگرمی پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00