Home تازہ ترینماہرین نے ’مِنی اسٹروک‘ کی عام علامات اور خطرات بتادیے

ماہرین نے ’مِنی اسٹروک‘ کی عام علامات اور خطرات بتادیے

by 93 News
0 comments
علامتی فوٹو

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مِنی اسٹروک یا ٹرانزینٹ اسکیمک اٹیک (ٹی آئی اے) کو معمولی نہ سمجھا جائے کیونکہ یہ مکمل اسٹروک کی ابتدائی علامت ہو سکتا ہے۔

عام علامات میں چہرے کا ٹیڑھا ہونا، بازو کا مفلوج ہونا اور بولنے میں دشواری شامل ہیں۔ دیگر علامات میں نظر کی تبدیلی، چکر آنا، متلی، توازن کا مسئلہ، نگلنے میں مشکل اور الجھن شامل ہیں، جو اکثر چند منٹوں میں ختم ہو جاتی ہیں۔

ایک برطانوی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ منی اسٹروک دراصل "دماغ کا ہارٹ اٹیک” ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر علامات 24 گھنٹے کے اندر ختم ہو جائیں تو اسے ٹی آئی اے کہا جاتا ہے جبکہ مکمل اسٹروک کی علامات زیادہ دیر تک رہتی ہیں۔

ماہرین نے "BE FAST” فارمولہ یاد رکھنے کی تاکید کی ہے، جیسے کہ B (Balance) توازن، E (Eyes) آنکھوں کی بینائی، F (Face) چہرہ، A (Arms) بازو، S (Speech) بولنے کی صلاحیت، T (Time) فوری اقدام۔ 

ڈاکٹر فرنچ کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں لیکن نوجوان بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اگر پیدائشی طور پر دل میں سوراخ (Patent Foramen Ovale) موجود ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بزرگوں میں ایٹریل فیبریلیشن یعنی دل کی بےقاعدہ دھڑکن بھی ایک بڑی وجہ ہے، جو خون کے لوتھڑے بنا کر دماغ تک پہنچا سکتی ہے۔

این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو شبہ ہو کہ وہ ٹی آئی اے کا شکار ہوا ہے تو فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنا ضروری ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00