انگلینڈ سے تیسرا ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم اننگز کی شکست سے بچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کی شکست سے بچ گئی۔

برمنگھم میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 8 وکٹ پر 348 رنز بنالیے ہیں۔

ٹیم پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف اس ٹیسٹ میچ میں 28 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، اس کی 2 وکٹ ابھی باقی ہیں جبکہ انگلینڈ نے اپنی آخری باری کھیلنی ہے۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جواب میں انگلینڈ نے پہلی باری میں 453 رنز اسکور کیے تھے۔

دوسری اننگز میں اوپنر اذان اویس نے 59، بابراعظم نے 76 اور شان مسعود نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔