پیر کو عمان میں اجلاس منعقد کرینگے، عراق سمیت خطے کے دیگر ممالک شرکت کریں گے، ایران

فائل فوٹو۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پیر کو عمان میں اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ 

تہران سے ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اجلاس میں عراق اور خطے کے دیگر ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے محفوظ راستوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔