پاکستان ایکویسٹریئن ٹیم کے گھوڑے ’ایڈن ڈو ویریٹ‘ کو ٹوکیو روانگی کی اجازت مل گئی

پاکستان ایکویسٹریئن ٹیم کے گھوڑے ’ایڈن ڈو ویریٹ‘ کو ایشین گیمز کیلئے ٹوکیو روانگی کی اجازت مل گئی۔ 

گھڑ سوار عثمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی گھوڑا ’ایڈن ڈو ویریٹ‘ 14 ستمبر کو فرانس سے روانہ ہوگا۔ پاکستان اسکواڈ کے گھوڑے کی ٹوکیو آمد 15 ستمبر کو متوقع ہے۔

عثمان خان کا کہنا تھا کہ ایڈن ڈو ویریٹ کو فرانس میں 60 روزہ منظور شدہ قرنطینہ مکمل کروایا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کے گھوڑے نے جرمنی میں 10 روزہ پری ایکسپورٹ قرنطینہ بھی مکمل کیا ہے، اس نے مجموعی طور پر 70 روزہ قرنطینہ مکمل کیا۔

پاکستان ایکویسٹریئن ایتھلیٹ نے کہا کہ ایشین گیمز کیلئے گھوڑے کے تمام ٹیسٹ کے نتیجے منفی آئے۔

ایڈن ڈو ویریٹ کو ایشین گیمز کے ایکویسٹریئن مقابلوں کیلئے جاپان پہنچایا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ پاکستان نے گھوڑے کی روانگی سے قبل 72 گھنٹے کا حتمی تیاری پلان فعال کردیا ہے۔