بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو ابتدائی دنوں میں ڈانس کے معاملے میں شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 43 سالہ کترینہ کیف سے متعلق یہ انکشاف کوریو گرافر باسکو مارٹس اور فرح خان نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کیا۔
فرح خان نے بتایا کہ ایک کوریوگرافر نے کترینہ کیف کو ڈانس میں ’زیرو‘ قرار دیا اور اداکارہ کو اس معاملے میں پیچھے ہٹنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے کوریوگراف کیے گئے مشہور گانے ’شیلا کی جوانی‘ نے کترینہ کیف کے کیرئیر کو بالکل بدل دیا اور اُن کا شمار بالی ووڈ کی بہترین ڈانسرز میں ہونے لگا۔
فرح خان نے یہ بھی کہا کہ اس ہٹ نمبر کے بعد اس کی ڈانس کی مہارت 9 یا 10 نمبرز کی حامل ہوگئی تھی، بعد میں اداکارہ نے چکنی چمیلی اور کالا چشمہ جیسے مقبول گانوں میں ڈانس نمبر دیے اور خود کو اس اسکل میں بہترین ثابت کیا۔