تیز پیدل چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہو سکتا ہے: تحقیق

فوٹو: فائل

اکثر لوگ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنے پر زور دیتے ہیں، تاہم طبی ماہرین کی نئی رپورٹ کے مطابق محض قدم گننا کافی نہیں بلکہ آپ کے پیدل چلنے کی رفتار اس سے بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

یونیورسٹی آف سڈنی کے محقیقن نے اپنی نئی تحقیق میں کم از کم 80 قدم فی سیکنڈ چلنے کو چلنے کی وضاحت کی ہے۔ 

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیقن میں 40 سے 69 برس کی عمر کے تقریباً 70 ہزار افراد کا 8 برس تک جائزہ لیا گیا۔ 

ماہرین نے اخذ کیا کہ جو لوگ سستی سے چلنے کے بجائے روزمرہ معمولات میں تیز قدموں سے چلتے ہیں، ان میں کسی بھی بیماری کے باعث وقت سے پہلے موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔

تیز قدموں سے چلنے سے دل کی دھڑکن متوازن ہوتی ہے، بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور شریانوں کی لچک برقرار رہتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے خطرات کا امکان گھٹ جاتا ہے۔

تیز رفتاری سے جسم کا میٹابولک ریٹ بڑھتا ہے، انسولین کی حسّاسیت بہتر ہوتی ہے اور جسمانی چربی تیزی سے پگھلتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ کے پاس طویل ورزش کے لیے وقت نہیں ہے، تو روزانہ محض 15 سے 20 منٹ تیز رفتاری سے پیدل چلنا بھی آپ کی عمر کو لمبا اور صحت مند بنانے کے لیے کافی ہے۔