بین الاقوامی ادارہ برائے نقل مکانی کے سیکریٹری جنرل ایمی پوپ نے کہا کہ یمن میں گزشتہ ہفتےسے جاری لڑائی میں کم از کم 46 ہزار افراد بےگھر ہوچکے۔
یمن کی صورتحال کے حوالے سے صنعا سے جاری بیان میں انھوں نے کہا یمن میں بےگھر افراد کی تعداد ہر گھنٹے بڑھ رہی ہے۔
ایمی پوپ نے کہا کہ کئی خاندان دوسری یا تیسری بار گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ لڑائی پھیلنے سے متاثرہ افراد تک امداد پہنچانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی ادارہ برائےنقل مکانی کے سیکریٹری جنرل نے یمن جنگ کے فریقین سے اپیل کی کہ شہریوں اور امدادی کارکنوں کو تحفظ دیں، فریقین امدادی کارکنوں کے تحفظ اور امدادی سامان، گاڑیوں اور مراکز کی حفاظت یقینی بنائیں۔