امریکا میں ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ

— فائل فوٹو

ایران جنگ اور روسی آئل ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

امریکا میں ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد ڈیزل کی اوسط قیمت تاریخ میں پہلی بار 6 ڈالرز فی گیلن سے تجاوز کر گئی۔

قیمتوں کی نگرانی کرنے والے ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل کی قیمت 6 ڈالرز سے اوپر پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ ہفتے 5.85 ڈالرز فی گیلن کی ریکارڈ سطح پر تھی۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں گزشتہ 4 روز میں پیٹرول 24 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 19 روپے 99 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔