جماعتِ اسلامی کی ہڑتال میں ہنگامہ آرائی، 6 ملزمان کی ضمانت منظور

—فائل فوٹو

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جماعتِ اسلامی کی ہڑتال کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 6 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

عدالت نے ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کے مطابق ملزمان صبح ساڑھے 6 بجے زبردستی دکانیں بند کرا رہے تھے جبکہ کاروباری مراکز میں دکانیں عموماً صبح 9 بجے کے بعد کھلتی ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ تفتیشی افسر نے دکانداروں کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے گئے، ایف آئی آر یا دیگر دستاویز میں بھی دکانداروں کی شناخت موجود نہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ تفتیشی افسر نے جلائی گئی موٹر سائیکلوں کے مالکان کے بھی بیانات ریکارڈ نہیں کیے، ملزمان کے خلاف مبینہ جرم سے متعلق عینی شاہدین موجود نہیں، نہ ہی مقدمے میں ملزمان کا مخصوص کردار واضح ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔