ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جو روٹ توڑ سکتے ہیں۔
ویوین رچرڈز نے ’ٹیسٹ میچ اسپیشل‘ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جو روٹ انگلینڈ کی جانب سے اسی طرح کھیلنا جاری رکھتے ہیں تو ان کے پاس ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع موجود ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جو روٹ اس وقت اچھی پوزیشن میں ہیں اور انہیں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے۔
ویوین رچرڈز اگر جو روٹ ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہو گا اور اس سے یہ پیغام بھی جائے گا کہ یارکشائر سے سامنے آنے والے بہترین بلے باز جیفری بوائیکاٹ نہیں بلکہ جو روٹ ہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے اسٹار بیٹر جو روٹ اب تک 307 ٹیسٹ اننگز میں 14,208 رنز بنا چکے ہیں اور وہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے 15,921 رنز کے ریکارڈ سے زیادہ دور نہیں ہیں۔