نوبل انعام یافتہ اے آئی ایکسپرٹ جیفری ہنٹن نے جیکب کاکسن کے خدشات کی تائید کردی

نوبل انعام یافتہ اے آئی ایکسپرٹ اور "گاڈ فادر آف اے آئی”جیفری ہنٹن نے جیکب کاکسن کے خدشات کی تائید کردی۔ 

برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں جب اے آئی کے اس گاڈ فادر نے کہا کہ ہاں یہ بات غلط نہیں کہ اے آئی کے ہاتھوں انسانیت کے خاتمے کے خدشات 10 فیصد ہیں۔

جیفری ہنٹن کی اس بات پر انٹرویو لینے والی خاتون صرف ’واؤ، او مائی گاڈ‘ کہہ کر کچھ دیر کے لیے خاموش رہ گئی۔

واضح رہے کہ اے آئی کمپنی اینتھروپک سے کے مرکزی ریسرچر جیکب کاکسن مستعفی ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اگلے دس سالوں میں انسانیت کو ختم کرسکتی ہے۔

 امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جیکب کاکسن نے کہا کہ اے آئی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے رہنے کو تیار نہیں، اس لیے وہ ایسی دوڑ میں لگی ہیں، جو اے آئی کو اس کے خالق یعنی انسان کے قابو سے باہر کرنے والی ہے۔

جیکب کاکسن کے انکشاف نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا، انہوں نے کہا کہ اصل منظر نامہ سائنس فکشن جیسا لگتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ حقیقی نہیں، لیکن میرے خیال میں یہ خوفناک حد تک حقیقی ہے۔