رتیش دیشمکھ کا دلچسپ انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اداکار رتیش دیش مکھ نے حال ہی میں میڈیا اور فوٹو گرافرز کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ایک انتہائی دلچسپ اور یادگار قصہ شیئر کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رتیش نے بتایا کہ ایک بار وہ گاڑی پارک کر رہے تھے اور انہیں پارکنگ کی فی سیکنڈ ادائیگی کے لیے نقد رقم کی اشد ضرورت تھی، لیکن ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔ ایسے میں وہاں موجود ایک پاپارازی نے فوراً اپنی جیب سے 100 روپے نکال کر ان کی مدد کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ستارے اور فوٹو گرافرز ایک دوسرے کا سہارا ہیں۔

رتیش نے میڈیا کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی عزت کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر رتیش دیش مکھ کی اس سادگی اور فوٹو گرافر کی اس فراخ دلی کے واقعے کو صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور اسے سٹارز اور میڈیا کے مثبت رشتے کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔