مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 4 فلسطینی شہید

— فائل فوٹو 

مقبوضہ مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج اور قابضین نے 4 فلسطینی شہید کر دیے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں سال مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں 100 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طولکرم میں گھروں پر چھاپے مارے اور 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔