امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاسی و جمہوری قوتوں کو مہنگائی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا، پیٹرولیم لیوی اور مہنگی بجلی کے خلاف ملک گیر تحریک جاری رہے گی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اے این پی کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال، مہنگائی اور پٹرولیم لیوی کیخلاف دھرنوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کےمطابق حافظ نعیم الرحمان نے ایمل ولی خان کو احتجاجی دھرنوں میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی و جمہوری قوتوں کو عوام کے حقوق مہنگائی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد کو سراہتے ہیں۔ مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کسی ایک جماعت کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے۔