’تارا سوتاریا نے جو کیا ٹھیک کیا‘، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی حمایت

بالی ووڈ اداکارہ تارا سوتاریا کی حمایت میں سوشل میڈیا صارفین سامنے آگئے اور کہا ’اداکارہ نے جو کیا ٹھیک کیا‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں 30 سالہ تارا سوتاریا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ان کا پیچھا کرنے اور حد سے زیادہ قریب آنے والے فوٹوگرافر کو وہ پیچھے دھکیل رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے دوران فوٹوگرافرز کے نامناسب رویہ اختیار کرنے کے ساتھ اداکارہ پر آوازیں کسنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے تارا سوتاریا کے اقدام کو بالکل درست کہا اور فوٹوگرافر کے عمل کو ذاتی حدود کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تارا سوتاریا نے بدمزاج فوٹوگرافر کو پیچھے دھکیل کر بالکل صحیح کیا ہے، تمسخرانہ اور غیر اخلاقی رویہ قابل مذمت ہے۔

2019ء میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ آج کل یش کے ساتھ اپنی بڑی ٹاکسک کی وجہ سے خبروں کی زینت ہیں۔

ماضی میں تارا سوتاریا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ منفی شور اور تنقید کو دل پر لینے کے بجائے اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد سے ذہنی سکون برقرار رکھتی ہوں۔