سینٹکام نے امریکی بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا

— فائل فوٹو

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کا امریکی بحری جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

سینٹ کام نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کیے گئے تمام حملے ناکام رہے، کسی امریکی بحری جنگی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

سینٹ کام نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے صرف گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 10 ایرانی آئل ٹینکروں کو کامیابی سے تباہ کیا ہے۔

سینٹ کام کے بیان کے مطابق یہ جہاز کئی ارب ڈالرز مالیت کے ایک خفیہ نیٹ ورک کا حصہ تھے، جو پاسدارانِ انقلاب کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور ایران ان جہازوں کا دفاع کرنے سے قاصر ہے۔

واضح رہے کہ آئی آر جی سی نے امریکی حملے کے جواب میں آبنائے ہرمز میں 2 امریکی بحری جہازوں، 8 آئل ٹینکروں اور 10 دیگر جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔