انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے میدان مار لیا

—فائل فوٹو

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

پری میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہر نے 1079 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

محمد جہانزیب نے 1078 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ سیدہ ایمان فاطمہ نے 1076 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ میں ایمان ارجمند نے 1075 کے ساتھ پہلی پوزیشن، زینب سمیع 1070 کے ساتھ دوسری اور عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لی۔

کامرس گروپ میں اقصیٰ فاروق نے 1051 نمبر لے کر پہلی پوزیش، عائزہ افضل نے 1047نمبر لے کر دوسری اور آمنہ آصف نے 1046 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح ہیومینیٹیز گروپ میں ایمان فاطمہ نے 1007 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، آمنہ اظہر نے 1003 نمبر لے کر دوسری جبکہ یحییٰ فاضل اور عمیر رضا نے 1002 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیئرمین بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک کے مطابق پاس ہونے والوں کی شرح 85.95 فیصد رہی۔