سابق چیف سیکریٹری دہلی راکیش مہتا نے خودکشی کر لی

سابق چیف سیکریٹری دہلی راکیش مہتا—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست دہلی کے 74 سالہ سابق چیف سیکریٹری راکیش مہتا نے 6 ستمبر کو نوئیڈا کے سیکٹر 82 میں واقع اپنے فلیٹ میں خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو جائے وقوع سے ایک نوٹ بھی ملا ہے۔

نوٹ میں راکیش مہتا نے ذہنی حالت اور صحت سے متعلق مسائل کو خود کشی کی وجہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فارنزک ٹیم نے فلیٹ کا معائنہ کر کے شواہد جمع کر لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی، جس کے بعد ان کی آخری رسومات بھی اتوار کو ادا کر دی گئی ہیں۔