سعودی کابینہ نے حوثیوں کے جارحانہ رویے و مجرمانہ اقدامات مسترد کر دیے

فوٹو بشکریہ العربیہ

سعودی کابینہ نے حوثی ملیشیا کے مسلسل جارحانہ رویے اور مجرمانہ اقدامات کو مسترد کر دیا۔

سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتِ حال اور حوثی حملوں پر غور کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں خود مختاری کے دفاع، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ اور قومی اثاثوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سعودی ولی عہد نے حوثی حملوں میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

سعودی کابینہ نے حوثی ملیشیا کے شہری اور اقتصادی اہداف پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں یمن کی حوثی جماعت انصار اللّٰہ کے حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔

سعودی اتحادی فورس کے مطابق زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، حوثیوں نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے۔