سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 154کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔