ہم مکہ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں، خواجہ آصف

 خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سہ فریقی معاہدہ کے مطابق ایک ملک پر جارحیت تینوں ملکوں پر جارحیت تصور کی جائے گی، ہم مکہ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یمن سے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا، ہم معاہدے کے تحت مدد کرنے کے پابند ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایران امریکا تنازع میں دروازے بند نہیں ہوئے، رابطے تو ہیں چاہے ان ڈائریکٹ رابطے ہوں، ہم چاہتے ہیں کہ ایسا ماحول بنے کہ خطے میں تنازع کم ہو۔ 

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اسرائیل تو چاہے گا کہ امریکا ایران تنازع جاری رہے، عالمی ضمیر جاگا ہوا ہے اس کا دباؤ ہے خطے میں امن قائم ہوگا اور اسرائیل کو قیمت ادا کرنا ہوگی۔