اماراتی قیادت نے اسرائیل کو 7 اکتوبر حملے کی وارننگ قبل از وقت دی تھی، اسرائیلی اخبار

تصویر سوشل میڈیا۔

ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اماراتی قیادت نے اسرائیل کو 7 اکتوبر حملے کی وارننگ قبل از وقت دی تھی۔ 

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اماراتی وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا، حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے 10 روز قبل اماراتی صدر محمد بن زاید نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید نے نیتن یاہو کو یحییٰ سنوار کی بڑے حملے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔ 

اسرائیلی اخبار کے مطابق اماراتی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو ممکنہ بڑے خونریزی کے خطرے سے آگاہ کیا، نیتن یاہو نے مبینہ طور پر محمد بن زاید کی وارننگ کو مسترد کر دیا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق نتین یاہو نے اسرائیلی سیکیورٹی سربراہوں کو اماراتی صدر کی وارننگ سے آگاہ نہیں کیا، مصری انٹیلی جنس چیف نے بھی نیتن یاہو کو حماس کے بڑے حملے سے خبردار کیا تھا۔ 

اسرائیلی اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے مصری انٹیلی جنس چیف کی وارننگ کو بھی سیکیورٹی بریفنگ میں شامل نہیں کیا تھا۔ وزیراعظم کے دفتر نے اماراتی صدر کی وارننگ کی اسرائیلی میڈیا رپورٹس کو جھوٹ قرار دے دیا۔ 

نیتن یاہو کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ اماراتی صدر سے 7 اکتوبر کے حملے سے قبل کوئی بات نہیں ہوئی۔