ملک میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں، آج بھی سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1 ہزار روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے گھٹنے کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالرز کم ہو کر 4396 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔