موڈیز کی اسسٹنٹ نائب صدر گریس لِم نے پاکستان کی معیشت کو عالمی اور علاقائی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں قرار دے دیا۔
گریس لِم کے مطابق پاکستان کی معیشت 2022ء کے تیل بحران کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے جبکہ آبنائے ہرمز کے بحران کا پاکستان پر ممکنہ اثر بھی 2022ء کے مقابلے میں کم ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 2 سال کے دوران معاشی استحکام اور پائیداری حاصل کی ہے، کم مہنگائی اور مستحکم شرحِ تبادلہ پاکستان کی بڑی طاقت بن چکی ہے۔
موڈیز کی اسسٹنٹ نائب صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر میں نمایاں بہتری معاشی بفرز فراہم کر رہی ہے جس کے باعث ملک عالمی اور علاقائی معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پہلے سے بہتر طور پر تیار ہے۔
گریس لِم نے مزید کہا کہ معاشی استحکام نے پاکستان کی مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔