حسن علی کی اہلیہ کی شادی شدہ مردوں سے افیئر چلانے والی خواتین پر تنقید، مبہم پوسٹ نے ہلچل مچا دی

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی معنی خیز انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سامعہ خان نے کسی کا نام لیے بغیر ایسی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو کسی شادی شدہ شخص سے تعلقات قائم کر لیتی ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ شادی شدہ، بچوں کے باپ سے جو لڑکیاں پیسوں کے لیے تعلقات قائم کرتی ہیں اور یہ سوچ رکھتی ہیں کہ ایک دن شاید یہ شخص ان سے شادی کر لے گا۔

— اسکرین گریب

معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا جب سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی سامعہ خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے اچانک تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں اور حسن علی کو ان فالو کر دیا، تاہم انہوں نے بعد ازاں حسن علی کو دوبارہ فالو کر لیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جب یہ معاملہ زیرِ بحث آیا اور ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا تو سامعہ خان نے اس پر خاموشی بھی توڑ دی۔

— اسکرین گریب

انہوں نے کرکٹر کے ہمراہ ایک ویڈیو انسٹا اسٹوری میں شیئر کی، جس میں انہیں پُرسکون ماحول میں کھانا کھاتے اور بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

— اسکرین گریب

واضح رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ خان ایک ایروناٹیکل انجینئر ہیں۔

سامعہ کی اگست 2019ء میں دبئی میں حسن علی سے شادی ہوئی تھی، ان کے 3 بچے ہیں، جن میں بیٹیاں ہیلینا اور ہیزل جبکہ بیٹا حمدان شامل ہے۔