حوثیوں اور حکومت کی لڑائی میں 18,500 افراد بے گھر

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

یمن میں حکومتی افواج اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آنے کے بعد شہریوں کے بڑے پیمانے پر در بدر ہونے کے واقعات جاری ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے مطابق 3 ستمبر سے دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی کے بعد یمن کے شہروں تعز اور حدیدہ میں اب تک 18 ہزار 500 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے رواں برس کے اعداد و شمار کے مطابق یمن میں برسوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث اندرونِ ملک بے گھر افراد کی تعداد 52 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔